حکومت قیام امن میں بے بس نظر آرہی ،شاداب رضا

 حکومت قیام امن میں بے بس نظر آرہی ،شاداب رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوچکا ، آئے روز کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔۔

ایک طرف عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری جانب ڈکیتوں نے جینا دوبھر کردیا ہے ،کراچی میں امن و امان قائم رکھنے میں حکومت بے بس نظر آرہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے ساتھ سوتیلی ماں سا سلوک کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں