امارات کے تین روزہ قومی دن کی تقریبات کا آغاز

امارات کے تین روزہ قومی دن کی تقریبات کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ،کراچی کے پورٹ گرینڈ میں تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہوگئی ہیں جس میں عرب ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیاگیا ہے ۔۔

 عرب ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جس سے عرب ثقافت جہلک رہی ہے ۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی کا کہنا تھا کہ قومی دن کے حوالے سے پورے سندھ میں تقریبات جاری ہیں ۔تقریب میں بچے ، بوڑھے ، جوان عورتیں سب شریک ہیں، یہ محبت بانٹنے کا بہترین انداز ہوتا ہے ۔ پاکستان سے صدیوں پرانا تعلق ہے جو مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے ، دوسری جانب مقامی ریسٹورنٹ میں تاجر برادری نے یو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں بانٹیں جس میں ایف پی سی سی آئی اور چیمبر آف کامرس سے تعلق رکھنے والے تاجر موجود تھے ۔تاجروں کا کہنا تھا کہ یو اے برادر ملک ہے اور یو اے ای سے تجارت اور ایکسپورٹ کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ تاجروں نے قونصل جنرل کی شب و روز محنت کو سراہا، تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی کا کہنا تھا کہ تاجر ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ان سے ملک کی معیشت چلتی ہے ، پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے تاجر برادری محنت و لگن سے کام کررہی ہے اور انشاللہ جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں