نجی یونیورسٹی کے قریب ٹرانسفارمر کی تنصیب پر حکم امتناع

نجی یونیورسٹی کے قریب ٹرانسفارمر کی تنصیب پر حکم امتناع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے میں فیز 8 میں نجی یونیورسٹی کے قریب ٹرانسفارمر کی تنصیب کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔۔

وکیل درخواست گزار زبیدہ جمالی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نجی یونیورسٹی کے دروازے کے برابر میں ٹرانسفارمر کی تنصیب کی جارہی ہے ، ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے بنیاد تیار کی جارہی ہے ، داخلی راستے پر ٹرانسفارمر کی تنصیب سے طلبا کی جانوں کو خطرات ہیں، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹرک انسپکٹر نے بھی تعلیمی ادارے کے قریب تنصیب کو خلاف قانون قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں