وفاقی محتسب کی زیر قیادت کھلی کچہری کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس میں وفاقی محتسب کی زیر قیادت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جسکی صدارت سید انوار حیدر نے کی انکے ساتھ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عاصم صدیقی ، ڈاکٹر سائرہ خان ، ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی ،سینئیر ایڈوائزر سیما شکیل اور مختلف محکوں کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ مختلف مارکیٹوں کے وفود نے بھی وفاقی محتسب اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انکو فوری طور پر حل بھی کرایا گیا ۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے مطابق اس موقع پر محتسب نے تمام محکموں کو پابند کیا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو پر سہولت انکی دہلیز پر ملیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو بھی عوام نے سراہا اور پچھلے چار دنوں سے جو پانی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹے گئے ہیں اس اقدام پر عوام نے خراج تحسین پیش کیا ۔کچہری میں پانی ، نادرا، ایس بی سی ، کے الیکٹرک اور دیگر مسائل زیادہ سامنے آئے جن کے فوری حل کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔