پولیس کے لیے جدید ڈرونز ، بکتر بند گاڑیاں ، اسکینرز اور دیگر اسلحہ خریدنے کی سفارشات تیار

پولیس  کے لیے  جدید  ڈرونز ، بکتر  بند  گاڑیاں  ،  اسکینرز  اور  دیگر  اسلحہ  خریدنے کی  سفارشات تیار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جدید ٹیکنالوجی، ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے۔۔

 اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس کا کام تمام اسٹالز کا وزٹ کر کے ہتھیاروں کی خریداری کی فہرست مرتب کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران کی ٹیم نے جدید ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں ، اسکینرز اور دیگر مصنوعات پر ریسرچ کر کے ایک خریداری کی سفارش کیلئے ایک لسٹ بنائی ہے ۔فہرست کے مطابق دو مختلف قسم کے ڈرونز جس میں ایک سرویلنس ڈرون ہوگا جو کسی ایک مقام پر پرواز کرے گا اور مخصوص ایریا میں موجود تمام افراد کی جیوفینسنگ کر سکے گا، غیر مجاز شخص یا گاڑی دیکھتے ہی الارم کے ذریعے آگاہی دے گا۔دوسرا ڈرون لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کیلئے خریدا جائے گا جو ہنگامی صورتحال کی جگہ پر بھیجا جائے گا جس میں بیک وقت 5 سے 6 آنسو گیس شیل اٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم والی اے پی سی خریدنے کی بھی سفارش کی جائے گی جس میں بیٹھ کر تمام صورتحال کو مانیٹر کر سکتے ہیں جو کچے کے آپریشن میں مددگار ثابت ہوگی۔کراچی پولیس کیلیے میگنافائن ویپن خریدنے کی سفارش کی جائے گی جس سے گولی نشانے پر لگنے کی صلاحیت 10 گنا بڑھ جائے گی۔پولیس پروکیورمنٹ ٹیم کی جانب سے آئی جی سندھ کو فہرست دی جائے گی جس کے بعد فہرست کو حتمی شکل دے کر بجٹ کیلئے سندھ حکومت کے سامنے پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں