رہائشی آبادی کے ساتھ ڈمپنگ پوائنٹ کیخلاف درخواست منظور

رہائشی آبادی کے ساتھ ڈمپنگ پوائنٹ کیخلاف درخواست منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گارڈن میں رہائشی آبادی کے ساتھ ڈمپنگ پوائنٹ کیخلاف فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گارڈن روڈ پر کے ایم سی کی جانب سے کچرا کنڈی بنائی گئی تھی،کچرے کے تعفن کے باعث رہائشی اور دیگر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کے ایم سی کو کچرا کنڈی رہائشی آبادی سے کہیں اور منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں