جائیداد کے تنازعے پر باپ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 جائیداد کے تنازعے پر باپ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گھوٹکی،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا،بیورو رپورٹ)گھوٹکی میں تھانہ اے سیکشن پولیس نے کارروائی کے دوران کچھ روز قبل جائیداد کے تنازعے پر باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، مطلوب ملزم علی حسن کو اسلحے سمیت حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 لاڑکانہ پولیس نے 4 روز قبل بسم اﷲ رائس مل رتوڈیرو سے ساڑھے پانچ لاکھ چوری کے اندھے کیس کو ٹریس آؤٹ کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے معمہ حل کردیا ، ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ رواں ماہ 24 نومبر پر رتوڈیرو کی بسم اﷲ رائس مل کے ملازم نے اپنے ساتھی کو پیسے دے کر خود ہی چوری کا ڈرامہ رچایا تھا ،گرفتار مل ملازم صدام جلبانی اور اس کے ساتھی کاشف جلبانی نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا اور ملزمان کی نشاندہی پر ساڑھے پانچ لاکھ برآمد کرکے رقم اصل مالک کے حوالے کردیے گئے۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کاروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، 3 موٹرسائیکلیں اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکھر پولیس اور رینجرز نے گدپور کچے میں تیغانی گینگ کے خلاف جاری آپریشن کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہیوی مشینری کی مدد سے ڈاکو یاسین تیغانی کے گھر اور آس پاس مزید ٹھکانوں کو آگ لگاکر نذر آتش کر دیا گیا اور مزید پکٹ قائم کردی گئی ہے۔ لسبیلہ سے نمائندے کے مطابق اوتھل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے تین کلو چرس ،ایک کلو آئس ،شیشہ ومنشیات فروخت کی رقم 3,60,000 روپے برآمد کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں