ریجنل منیجر حیسکو ایم اینڈ ٹی کے دفتر میں کانفرنس ہال کا افتتاح

ریجنل منیجر حیسکو ایم اینڈ ٹی کے دفتر میں کانفرنس ہال کا افتتاح

حیدر آباد(پ ر )چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو کی ہدایات پر چیف کمرشل افیسر طفیل احمد شیخ نے ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی کے دفتر میں کانفرنس ہال کا افتتاح کردیاگیا۔

جہاں پر ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی کے تمام سرکل منیجر ز ،ایس ڈی اوز اور ان کا تکنیکی عملہ موجود ہوتا ہے ۔ حیسکو ترجمان کے مطابق اس مقام پر کانفرنس ہال کا افتتاح اچھی شروعات ہے ۔اس موقع پر چیف کمرشل افیسر حیسکو طفیل احمد شیخ نے کہا کہ ایم اینڈ ٹی یعنی میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ حیسکو کا اہم حصہ ہے کیونکہ بجلی کی ترسیل کا کام 100 فیصد ٹیکنیکل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں