زیرتربیت افسران کا سی پی اوکا دورہ،آئی جی سے ملاقات

زیرتربیت افسران کا سی پی اوکا دورہ،آئی جی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زیرتربیت افسران 51 ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت اے ایس پیز کے 27 ویں ابتدائی کمانڈ کورس پر مشتمل 18 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا اور آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے وفد کو سندھ میں امن و امان کی صورتحال ،شہری ،کچے کے علاقوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس تناظر میں پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جب کہ زیر تربیت پولیس افسران کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے اور بعداراں تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پولیس ویلفیئر اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تمام سفارشات اور منصوبوں کیلئے بجٹ مختص کرنے کے علاوہ ہرممکن مدد بھی فراہم کی۔حکومت اور عوام کا اعتماد پولسنگ کے عمل کو غیرمعمولی تقویت دیتا ہے ۔سندھ پولیس ہمیشہ تنقید کی زدمیں رہتی ہے لیکن اسکے باوجود اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹتی۔امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لئے سندھ پولیس متعدد شہادتیں پیش کرچکی ہے ۔سندھ پولیس نے جرائم میں ملوث عناصرکے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے ٹیکنالوجی استعمال کی۔تلاش ایپ،ای وی ایم،سی آراو،پی ایس آرائم ایس،ایس فور، و دیگر ایپلیکیشنز میں لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا ‘‘ون کلک ’’ پردستیاب ہے ۔ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس، پولیس ویری فکیشن،اسپیشل برانچ ویری فکیشن و دیگر ایپلیکیشنز متعارف کروائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں