بھتہ وصولی میں ملوث9پولیس اہلکارنوکری سے فارغ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)افسران کے نام پر ٹرانسفر پوسٹنگ اور آرگنائز جرائم کے ذریعے بھتہ وصولی میں ملوث5 پولیس انسپکٹرز،6سب انسپکٹرز،5ہیڈ کانسٹیبل اور 2 پولیس اہلکاروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔
۔9ملازمین نوکری سے فارغ جبکہ9 چائینز سیکورٹی پرڈیوٹی انجام دینگے۔ فائنل آرڈر میں بڑے بڑے الزامات عائد کئے گئے ۔ نوکری سے فارغ ہونے والوں میں اعجاز علی ،کانسٹیبل عمران ،ہیڈ کانسٹیبل عبدالحفیظ ،سب انسپکٹر کاشف حسین ،سب انسپکٹر صالح مہیسر ، راؤ فیاض احمد ،سابق افسر کا فرنٹ مین ودیگر شامل ہیں ۔ ساؤتھ، ایسٹ میں بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر رقم اینٹھی کا الزام،کورنگی میں آرگنائز جرائم کا سسٹم چلانے والا سابق تھانیدار بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔