کم عمر ڈکیت گینگز سرگرم ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

کم عمر ڈکیت گینگز سرگرم ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

کراچی (رپورٹ:بلال نصیر) گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور عزیز بھٹی میں کم عمر ڈکیت گینگز سرگرم ہوگئے ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کم عمر ڈکیت کے گروپس گلشن اقبال کے مختلف بلاکس اور اطراف کی آبادیوں میں متحرک نظر آتے ہیں، 16سے 19سال کے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر منظم طریقے سے وارداتیں کرنے لگے ہیں،ملزمان واردات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، ملزمان وارداتوں کے دوران پستول چیمبر کر کے رکھتے ہیں اور متعدد بار غلطی سے فائر بھی ہو جاتا ہے ، کم عمر ڈکیت گینگز کے نیٹ ورکس وارداتیں شام 6 سے 11بجے تک کرتے ہیں، لیکن گلشن اقبال پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے ۔وارداتوں کے وقت پولیس کا گشت بھی دکھائی نہیں دیتا، متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر نظر اتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں