لوٹ مار کرنے والا جعلی پولیس کانسٹیبل گرفتار

لوٹ مار کرنے والا جعلی  پولیس کانسٹیبل گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں اور لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس کانسٹیبل بن کرلوگوں کوہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے ملزم محمد فیاض کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزم جعلی یونیفارم، سروس کارڈ اور موٹرسائیکل کا استعمال کرتا تھا، ملزم لیاری اور اکثر اوقات لیاری جنرل اسپتال میں آنے جانے والے لوگوں کو تنگ کرتا اور ان سے لوٹ مار کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں