وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے ، محمود مولوی
کراچی (این این آئی)سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور کوششوں سے معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔
جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کے آثار نمایاں ہیں، جس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ، جو قوتیں ان کوششوں کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے کمزور اور ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں، وہ قوم کے ساتھ دشمنی نبھا رہی ہیں، یہ وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے ، انتشار اور اختلاف کی سیاست سے ملکی معیشت کی جڑیں کمزور ہو جائیں گی۔