نواسی اوربیٹیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر فریقین کونوٹس

نواسی اوربیٹیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر فریقین کونوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 80 سالہ بزرگ کی نواسی اور تین بیٹیوں کی بازیابی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے 80 سالہ بزرگ علی گل عباسی کی نواسی اور تین بیٹیوں کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ 2017 سے 2019 کے درمیان گلشن معمار کے علاقے سے نواسی اور تین بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا، نواسی آسیہ گل، بیٹیاں صفیہ گل، تقیہ گل اور ذکیہ گل کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا، بیٹیوں کے اغوا کے مقدمات بھی گلشن معمار تھانے میں درج کروائے ہیں، پولیس حکام کو متعدد درخواستیں دیں مگر پھر بھی بازیاب نہیں کیا جاسکا ہے ، بیٹیاں مر گئیں یا زندہ ہیں کوئی تو بتا دے ، بیٹیوں اور نواسی کو جلد سے جلد بازیاب کیا جائے ، پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹیاں پنجاب میں ہیں، ایک بیٹی کو پنجاب کی مقامی عدالت میں پیش کرکے نکاح کا بتایا گیا تھا لیکن نا میری بیٹی کا بیان دکھایا جا رہا ہے نہ ہی اس کی شکل دیکھی ہے ، عدالت نے پولیس حکام سمیت دیگر فریقین سے 16 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں