پولیوکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر وسطی کے دفتر میں اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے آفس میں طحٰہ سلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر سائرہ خان ، مختلف سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے شرکت کی اجلاس میں پولیو کی ٹیموں کی ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے کہ دن اور رات جب بھی اسپتالوں اور کلینکس میں پولیو ٹیم کی ضرورت ہوگی انکو بھیجا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیوٹیم کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔