کے ایم سی کوبراہ راست ٹھیکے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کے ایم سی کوبراہ راست ٹھیکے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کی جانب سے براہ راست ٹھیکے دیئے جانے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے۔

یونائٹیڈ فرینڈز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں در رکنی بینچ نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی قوانین کے برخلاف ورک آرڈر جاری کررہا ہے ، بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں کی مرمت کے لئے ایمرجنسی کے نام پر دو ارب روپے مالیت کے براہ راست ٹھیکے دیئے جارہے ہیں، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا ، عدالت نے پندرہ روز میں کے ایم سی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں