عدالت کا وکیل درخواست گزار پراظہار برہمی

عدالت کا وکیل درخواست گزار پراظہار برہمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی پر سفری پابندیوں کے خلاف درخواست پر وکیل درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست واپس لینے پر عدالت نے نمٹا دی تھی، اب آپ توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اگر بحالی کی درخواست مسترد ہوئی تو اگلے 60 برس تک نام پی این آئی ایل میں شامل رہے گا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگلے 260 سال تک نام رہے ہمیں پروا نہیں ہے ، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بار بار معذرت پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں