نیو کراچی صنعتی ایریا میں بھتے کا نیٹ ورک چلانے والے گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی نارتھ ناظم آباد میں کارروائی،نیو کراچی صنعتی ایریا میں بھتے کا نیٹ ورک چلانے والے دو ملزمان پکڑ ے گئے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے ملزمان تاجر سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے ۔
ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیاگیا۔ دونوں ملزمان مفرور اور اشتہاری نکلے پولیس نے دو نئے مقدمات بھی درج کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک Mمیں ایک چھاپے کے دوران یحییٰ اکرام اور رفاقت حسین کو گرفتار کیا۔