ایم کیوایم لندن کے 24کارکنان کے نام مقدمے سے خارج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے عزیز آباد سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنان کے نام مقدمہ سے خارج کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد، جناح گراونڈ اور ملا چوک کے اطراف سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کو ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیش افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ، وکیل صفائی نے دفعہ 63 کے تحت ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے کے لئے درخواست دائر کی۔