ایم ڈی اے سیکٹر 3 اور18 میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

ایم ڈی اے سیکٹر 3 اور18 میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

کراچی (رپورٹ:آغا طارق)ایم ڈی اے کے سیکٹر 3 اور سیکٹر 18 میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، آپریشن کے دوران متعدد عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا، 12 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔

تفصیلات کے مطابق گھگھر کے قریب ایم ڈی اے کے سیکٹر 3 اور لنک روڈ میں سیلاب متاثرین کی آڑ میں سیکٹر 18 میں قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آپریشن ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نجب الدین سہتو، مختیارکار، پروجیکٹ ڈائریکٹر لئیق احمد، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ شیراز میرانی، ایگزیکٹو انجینئر سید رضوان کی قیادت میں کیا گیا جس میں محکمہ ریونیو، اینٹی انکروچمنٹ اور ملیر پولیس نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران ایم ڈی اے کے سیکٹر 3 کی کمرشل پٹی پر بعض قابضین نے تعمیرات کر کے قبضہ کر لیا، جنہیں مسمار کیا گیا، انہوں نے لنک روڈ کے قریب ایم ڈی اے کے سیکٹر 18 میں سیلاب متاثرین کی آڑ میں قبضہ کر لیا ہے ۔ آپریشن کے دوران جہاں تعمیرات کو مسمار کیا گیا وہیں 12 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے بتایا کہ آج کے آپریشن میں ایم ڈی اے حکام، اینٹی انکروچمنٹ اور ملیر پولیس نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں