حیدر آباد :رکشہ مارکیٹ، اسٹیشن روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

حیدر آباد :رکشہ مارکیٹ، اسٹیشن  روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی بابر صالح راہوپوٹو کی زیر نگرانی رکشہ مارکیٹ اور اسٹیشن روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کا مقصد عوام کے لیے ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے تجاوزات کے ذریعے غیر قانونی طور پر قابض سڑکوں کو خالی کرانا تھا۔ آپریشن کے دوران تجاوزات ہٹا دی گئیں، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر جرمانے عائد اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں