سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ، میئر ارسلان شیخ

سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ، میئر ارسلان شیخ

سکھر (بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کونسل کا آٹھواں عام اجلاس ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔

جس میں سکھر میونسپل کارپوریشن کی یوسیز کے چیئرمین، اراکین کونسل سمیت میونسپل کمشنر سکھر و عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، فراہمی و نکاسی آب سمیت پارکوں کی تزئین و آرائش، تحفظ و دیگر مسائل زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر مسائل کے حل کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی تجاویز طلب کی گئیں اور مسائل کے حل کیلئے متفقہ طور پر کام کرنے کے عزم کااظہار کیا گیا۔ بعد ازاں اجلاس ارسلان اسلام شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، فراہمی و نکاسی آب سمیت تفریحی پارکوں کی تزئین و آرائش و دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں