سکھر :پاکستانی پاسپورٹ بنوانے آنے والے 4 افغانیوں سمیت 11 گرفتار
سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے 4 افغانیوں اور 3 مقامی سہولت کاروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سکھر کی ٹیم نے پاسپورٹ آفس کے قریب پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے چار افغانی باشندوں خداداد خان، عظیم، نثار اور زین اللہ سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزموں میں تین سہولت کاروں بھی شامل ہیں، جو افغانی باشندوں کو جعلی ب فارم اور شناختی کارڈ بنوا کر دیتے تھے ۔ ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے بتایا جا رہا ہے ۔