سینئر سٹیزن کارڈ کا اجرا،محکمہ سماجی بہبود اورنادرا میں معاہدہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اشتراک سے سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کا اجرا کر دیا ہے جس کے تحت سندھ کے بزرگ شہریوں کو متعدد خدمات فراہم کی جائیں گی۔
محکمہ سماجی بہبود سندھ اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی بہبود کے صوبائی وزیر میر طارق علی خان تالپور نے کہا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے بزرگ شہریوں کے لئے مخصوص کارڈ کا اجرا کیا ہے ، یہ اقدام معاشرے کے اس اہم طبقے کی عزت و وقار اور فلاح وبہبود کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ سینئر سٹیزن کارڈ جو اس سے قبل آزادی کارڈ کے نام سے جانا جاتا تھا، سندھ حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کی فلاح سے متعلق اقدامات کے تحت دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے ۔ پروگرام سے سندھ کے 37 لاکھ سے زائد بزرگ شہری مستفید ہوں گے ۔