گینگ وار کمانڈر ملا نثار کی درخواست بریت پر استغاثہ کو نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار کی پولیس پر حملے کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر سے 12 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔ وکیل صفائی عابد زمان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم ملا نثار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پولیس پر 350 گولیاں چلائی لیکن عدالت میں شواہد پیش نہیں کئے گئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے صرف 12 ایس ایم جی کے خول برآمد کئے۔