غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ پرتھانے سے ضمانت نہیں ہوگی،پولیس چیف

غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ پرتھانے سے ضمانت نہیں ہوگی،پولیس چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ سڑک پر موٹرسائیکل سواروں کے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں۔

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے کو تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے ۔ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بڑھتے حادثات ہیں، روز شہری مارے جارہے ہیں۔ مختلف ٹریفک حادثات میں رواں سال 479 افراد جان سے گئے ، 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رواں سال 345 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ہیوی ٹریفک کے خلاف چالان بڑھایا جائے گا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کے لیے ڈمپر، واٹر ٹینکر اورٹریلرز کا آنا ہوتا ہے ، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں