نیو کراچی سے جعلی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 5خواتین گرفتار

نیو کراچی سے جعلی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 5خواتین گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جعلی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 5 عورتوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک ہزار والے 80 نوٹ اور4 موبائل فونزبرآمد کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او غلام رسول ارباب نے جعلی کرنسی اسمگلرز کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 عورتوں نور دختر جمیل،فوزیہ زوجہ وسیم،خدیجہ زوجہ رضوان،ریحانہ عرف نائلہ زوجہ کامران اور فائزہ دختر کامران کو گرفتارکرلیاجس کے قبضے سے جعلی کرنسی 1000 والے 80 نوٹ (80 ہزار) روپے برآمد کرلیے گئے ۔گرفتارملزماں نے دوران نفتیش انکشاف کیا کہ ملزمہ ریحانہ عرف نائلہافغانستان سے جعلی کرنسی کراچی لا کر اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کراچی کے مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹوں اور بازار وں میں سپلائی کرتی ہے ۔ملزماں سے چار عدد موبائل فون بھی برآمدہوئے ہیں ، ملزمان کراچی میں بذریعہ موبائل فون بھی جعلی کرنسی کا کاروبار بھی کرتی تھیں،جن کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 739/2024 بجرم دفعہ 489-B درج کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں