سٹی کونسل اجلاس:میڈیا گیلری میں غیر متعلقہ افراد کی آمدپرصحافیوں کادھرنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران میڈیا گیلری میں غیر متعلقہ افراد کی آمد کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔
اس دوران صحافیوں نے کچھ وقت کیلئے میئر کراچی کے آفس کے باہر احتجاج کیا ۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی کارکنان صحافیوں کی جگہ پر آکر قبضہ جمالیتے ہیں جس کی وجہ سے صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صحافیوں کے احتجاج اور موقف کی اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل یوسف ایڈووکیٹ نے بھی حمایت کی۔ کے ایم سی افسران نے صحافیوں کے پاس جاکر یہ یقین دہانی کروائی کی آئندہ میڈیا گیلری میں کوئی بھی غیر متعلقہ شخص داخل نہیں ہوگا جس کے بعد صحافیوں نے احتجاج ختم کردیا۔