انڈسٹری اور اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کریگا،ڈاکٹر سروش لودھی

انڈسٹری اور اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کریگا،ڈاکٹر سروش لودھی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی شعبے کی مشہور کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جب کہ انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

افتتاح کے موقع پر شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ اس لیب سے طالب علم، مطلوبہ انڈسٹری جانے سے قبل ہی تجربہ حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مین شعبہ الیکٹریکل ڈاکٹر عطااللہ خواجہ کا کہنا تھاکہ اس لیب سے این ای ڈی کے الیکٹریکل کے طالب علموں سمیت اساتذہ کو فائدہ ہوگا، پاور سسٹم میں گرڈ اسٹیشن، ٹرانسمیشن لائن اور الیون کے وی لائنز کے ڈیجیٹل پروٹیکشن سسٹم سے طالب علموں کو پہلے سے متعارف کروادیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں