جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کامیئر، حکومت سندھ کیخلاف مظاہرہ

جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کامیئر، حکومت سندھ کیخلاف مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی بلڈنگ میں سٹی کونسل کی اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے میئر کراچی اور حکومت سندھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ مظاہرہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے تین چوتھائی ووٹ لئے ہیں اور آج شہر کا میئر وہ ہے جس نے ایک چوتھائی ووٹ لئے ہیں ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے ایم سی میں میونسپل کمشنر افضل زیدی ،ڈی جی محکمہ انجینئرنگ اظہر علی شاہ اور اسٹاف افسر محسن علی شیخ کرپشن کاسسٹم چلارہے ہیں، اس سسٹم کی سرپرستی قبضہ میئر مرتضی وہاب کررہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی پی پی کل بھی ایک معتصب پارٹی تھی آج بھی ایک معتصب پارٹی ہے ، ہم کراچی کے لوگوں کے حقوق غضب نہیں ہونے دیں گے ، ہم ورلڈ بینک اور وفاقی حکومت سے بات کریں گے کہ ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہو رہا ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ترقیاتی فنڈز براہ راست ٹاؤنز کو دیے جائیں۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کے رہنما قاضی سدر الدین ، پی ٹی آئی رہنما رفیق آفریدی، جماعت اسلامی کے رہنما نعمان حمید اور وسیم مرزا نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں