ڈیفنس ،گھر سے خاندان کے 7افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے ،بچہ جاں بحق

 ڈیفنس ،گھر سے خاندان کے 7افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے ،بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس خیابان سحر کے گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے ،ایک بچہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق گھر نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ کی ملکیت ہے ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گھر میں گزشتہ روز جراثیم کش اسپرے کرایا گیا تھا تاہم جمعرات کی صبح7افراد کو بے ہوش کی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ بے ہوش افراد میں ایک بچہ دوران علاج دم توڑگیا، بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ، اہلیہ، دو بچیاں اور 11سالہ شاہزین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں