ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل،وزیر داخلہ کا نوٹس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا معاملہ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقہ گشت اور شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق پلان سے آگاہ کیا جائے ۔کرائم سین پر دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔پولیس تفتیش،تحقیق و دیگر ضروری امور سے دفتر ہذا کو آگاہ کیا جائے ۔