آرمی چیف عافیہ کی رہائی کے لیے اپنے عہدے کا استعمال کریں،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے امریکی صدر کی آمد سے قبل ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلداز جلد رہائی کے لیے اپنے عہدے کااستعمال کریں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پاکستانی شہریوں بالخصوص لڑکیوں اور خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نہ صرف ایک پاکستانی ماں بلکہ اعلیٰ درجے کی سائنسدان اور ماہر تعلیم ہیں۔ ان کی رہائی سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ قوم اندرونی و بیرونی دشمنوں اوردہشت گردو ں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششوں میں افواج کے ساتھ ہے۔