ضلع غربی میں پولیس کا سرچ آپریشن،3ملزمان گرفتار

ضلع غربی میں پولیس کا سرچ آپریشن،3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ شب ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا تھانہ پیرآباد کے علاقے میں کامیاب سرچ آپریشن،کامیاب سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 عادی جرائم پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزمان میں حسنین کھوسہ ولد عبدالقادر، عرفان شاہ ولد سلطان شاہ اور جمال شاہ ولد پیر نعمت شاہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں