اسکول سے گھر لوٹنے والا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق

اسکول سے گھر لوٹنے والا  طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اسکول سے گھر لوٹنے والا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق قائدآباد کے علاقے میں ایک گھر کے واش روم سے 14 سالہ بچے کی لاش ملنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 والد کے بیان کے مطابق بچہ اسکول سے آنے کے بعد واش روم گیا اور گیٹ لاک کر دیا پھر کافی دیر بعد بچہ باہر نہیں آیا تو واش روم کا گیٹ کھولا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ بچے کے جسم پر خراش یا زخم نہیں ہیں اور واقعے کے وقت گھر میں بچے کی والدہ اور بہن موجود تھی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں