ماہ رجب بھی بابرکت اور رحمتوں سے پر نور مہینہ ہے ،بلال سلیم

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ماہ رجب کے مہینے کی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رجب بھی بابرکت اور رحمتوں سے پر نور مہینہ ہے۔
اللہ پاک نے مہینہ وایام میں بھی بعض کو جزوی فضائل کے لحاظ سے مقدم رکھا ہے ،اسی بنا پر قمری مہینہ رجب کو بعض پہلووں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے امتیاز حاصل ہے عربوں میں اس مہینہ کی عظمت وتقدس کے سبب اس مہینے کا بہت احترام کیا جاتا تھا۔بزرگان دین کہتے ہیں کہ خاص مہینوں میں گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کا ہمیں اہتمام کرنا چاہیے ۔آقا دو جہاں کا فرمان ہے کہ حرمت والے مہینوں میں نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں روزے رکھنے کا بھی اہتمام کرنا چاہیے ۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ داماد پیغمبر حضرت علیؓ کی ولادت باسعادت بھی رجب کے مہینے میں ہوئی۔