ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں بائیک سوار گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرک پر پتھراؤ کرکے شیشے اور دیگر سامان توڑ دیا۔