چیف فنانشل آفیسرحیسکو فیض اللہ ڈاہری نے سی ای او کا اضافی چارج سنبھال لیا

چیف فنانشل آفیسرحیسکو فیض اللہ ڈاہری نے سی ای او کا اضافی چارج سنبھال لیا

حیدرآباد (نمائندہ دنیا) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف فنانشل آفیسر فیض اللہ ڈاہری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری مختصر عرصے کے لئے اسٹاپ گیپ ارینجینٹ کے تحت عارضی طور پر دے دی گئی ہے۔۔

 تاکہ روزمرہ کے معاملات کو دیکھا جائے ، جب تک کسی نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو تعینات نہ کردیا جائے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ میرا اولین مقصد حیسکو کی ترقی ہے اور میں تمام افسران پر واضح کرتا ہوں وہ سب ایک ٹیم ہوکر محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دیں، آپ تمام پر مجھے یقین ہے کہ فیلڈ میں اچھا کام کریں گے ، جو اچھا کام کرے گا وہ عزت پائے گا اور میں خود کو میری ٹیم کا ممبر پائے گا، فرد واحد کچھ نہیں ہوتا اہداف کے حصول کیلئے ادارے سے وابستہ ہر شخص اور ہر کارکن اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے نبھائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں