ڈی جی کے ڈی اے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عدم پیشی اور اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر ڈی جی کے ڈی اے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے 16 جنوری کو پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔