فائر بریگیڈ کی عمارت سے گر کر ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 فائر بریگیڈ کی عمارت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شخص گھر سے پنکھا چوری کرنے کے بعد فائر بریگیڈ کی عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا،فرار کی کوشش میں پاؤں پھسلنے سے عمارت سے گرگیا جس سے شدید زخمی ہوا اسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔ ہلاک ہونے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔