ملا نثار کی پانچ مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم ملا نثار کی پانچ مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
وکیل صفائی اسامہ علی گجر نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے کہیں نہیں کہا وہ کہ ملزم کو شناخت کرسکتا ہے ، پولیس کی جانب سے شدید فائرنگ کا دعوی کیا گیا لیکن گولیوں کے خالی خول بطور شواہد پیش نہیں کیے گئے۔