تیل وگیس کی نعمت سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا، سائرہ بانو

سانگھڑ (نمائندہ دنیا) جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ سانگھڑ تیل وگیس کی نعمت سے مالا مال ضلع ہے ، لیکن یہ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے۔۔
تیل و گیس کی رائلٹی کی مد میں ملنے والے اربوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں کچھ پتا نہیں ، مجھے تیل فنڈز کی ممبر شپ نہیں دی گئی جس کے لئے مجھے عدالت سے رابطہ کرنا پڑا ۔ نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں 460 اسکول بند ہیں، بچوں کی تعلیم تباہ ہو چکی، اسپتالوں میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ،عوام صحت اور تعلیم سے محروم ہیں ، امن وامان کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ شام کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، منشیات،گٹکا ماوا سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی۔