سپر ہائی وے پر ڈمپر نے چھ سالہ بچی کی جان لے لی ، ڈرائیور فرار

سپر ہائی وے پر ڈمپر نے چھ سالہ بچی کی جان لے لی ، ڈرائیور فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک نے خانہ بدوش چھ سالہ بچی کی جان لے لی ۔ ڈمپر ڈرائیور حسب روایت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گڈاپ تھانے کی حدود سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیر بچی 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کو کچل دیا ۔ریسیکو ادارے کے مطابق بچی خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھتی تھی اور وہ اپنے والدین کے ہمراہ روڈ پار کررہی تھی کہ نامعلوم ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں