منشیات فروش ملزمہ گرفتار چرس اور نقدی رقم برآمد

 منشیات فروش ملزمہ گرفتار چرس اور نقدی رقم برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاسی گوٹھ کے قریب کارروائی کرکے ملزمہ رانی زوجہ بلال اوڈ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے پانچ کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں