اے آئی جی کراچی سے کمیونٹی پولیسنگ چیف کی ملاقات

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے )کے چیف مراد سونی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سی پی کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ذیشان حبیب، خرم، سہیل، عقیق اقبال، محمد امین اور دیگر اراکین شریک تھے ۔وفد نے پولیس کے کراچی میں قیامِ امن کے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وفد نے مختلف علاقوں میں درپیش سیکیورٹی مسائل سے اے آئی جی کو آگاہ کیا،جس پر ایڈیشنل آئی جی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سی پی کے چیف نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی اپ گریڈیشن اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے تجاویز پیش کیں، جن پر ایڈیشنل آئی جی نے غور کرنے کا عندیہ دیا۔