قتل میں سہولت کاری کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کی عدالت نے ایک ماہ قبل گلشن حدید کی بدھ بچت بازار میں قتل ہونے والے زاہد میرانی کے قتل میں سہولت کاری کے الزام میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے شیراز نیازی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا، اس سلسلے میں مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر الطاف چانڈیو نے ملزم کو ملیر کورٹ کے باہر سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق زاہد میرانی قتل کیس کے مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔