ایم پی اے کے بیٹے نے مجھے کچل کر ڈاکو بنا ڈالا، زخمی دودھ فروش

ایم پی اے کے بیٹے نے مجھے کچل کر ڈاکو بنا ڈالا، زخمی دودھ فروش

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں ایم پی اے کے بیٹے کی گاڑی نے دودھ فروش نوجوان کو کچل ڈالا۔جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی کے کار سوار بیٹے واحد بخش سرکی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رجب بنگلانی زخمی ہوگیا۔

 زخمی نوجوان کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دودھ فروش نوجوان کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں،جبکہ زخمی نوجوان رجب بنگلانی نے بتایا کہ ویگو گاڑی میں واحد بخش سرکی سمیت تمام افراد نشے میں دھت تھے اور حادثے کے بعد ایم پی اے کے بیٹے نے مجھے اسپتال پہنچانے کے بجائے ڈاکو قرار دیکر پولیس کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں