حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلباء کی حقوق طلباء ریلی

حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلباء کی حقوق طلباء ریلی

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)اسلامی جمعیت طلباء سندھ کی جانب سے لبرٹی چوک سے گاڑی کھاتہ تک حقوق طلباء ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔اس موقع پر ریلی م یں شریک طلبہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔

 ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء سندھ کے رہنما محمدعمیر نے مطالبہ کیا کہ طلباء یونین پر عائد پابندی کا خاتمہ کرکے یونینوں کے انتخابات کا اعلان کیا جائے ، ملک بھر میں نئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں اور جی ڈی پی کا پانچ فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جامعات کے انٹری ٹیسٹ میں ہونیو الی کرپشن کے باعث طلبہ کی حق تلفی ہورہی ہے لہٰذا انٹری ٹیسٹ کے نظام میں شفافیت لائی جائے اور انٹرمیڈیٹ بورڈ میں طلباء کے نمبرز کے حصول کیلئے رشوت کی لین دین کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری جامعات کی فیسیں کم کی جائیں ۔ان کاکہناتھاکہ تعلیم حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کو کاروبار بنادیا گیا ہے جس کے باعث غریب اور اہل طلباء تعلیم سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلباء ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق کی جدوجہد کیلئے سرگرم عمل ہے اور جلد ہی اس کیلئے منظم اور بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں