ٹھل:دو گروہوں میں تصادم خاتون سمیت 13زخمی

ٹھل(نمائندہ دنیا )ٹھل میں کٹا برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے دوران خاتون سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق واقعہ مبارک پور تھانے کی حدود نواحی گائوں گھنیو میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تصادم میں ڈنڈوں ، اینٹوں اور کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال کے باعث دونوں فریقین کے لوگ زخمی ہوگئے ۔
عاشق علی کٹو اور غوث بخش کٹو کے گروہوں میں لڑائی رشتے کے تنازعے پر ہوئی۔ متعلقہ پولیس تصادم کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کیا ۔ زخمیوں میں غوث بخش کٹو،شاہ بخش کٹو،زبیر علی کٹو،وادھل خاتون ،اللہ ڈنوں کٹو ، نظام الدین کٹو، اسحاق کٹو ، خیربخش کٹو و دیگر شامل ہیں۔