ضلعی پولیس کے 16مقابلے 23زخمی ڈاکو گرفتار

ضلعی پولیس کے 16مقابلے  23زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی(اے پی پی)کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتہ کے دوران شہر میں ضلعی پولیس کے ڈاکوؤں سے 16 مقابلے ہوئے۔۔

 فائرنگ کے تبادلے میں 23زخمی ڈاکوؤں سمیت 33 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 25مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک گاڑی اور 17موٹر سائیکلیں برآمدکی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے 707ملزمان کو گرفتارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں